all poetry




جنون عشق تھا تو کٹ جاتی تھی رات باتوں میں!!!!!

سزاۓ عشق ہے______ تو ہر لمحہ عذاب لگتا ہے....

‬: پنبہ بگوش آزِ جہاں نے کِیا تجھے
اے بے خبر نوائے اجل بے درنگ ہے

جنابِ فرید احمد


: ازلاں توں اپنے دل دے وچ سجنا دی یاد وسائ ہوئی اے.....!
مرے وچ میرا کج وی نہیں جند یار دے ناں میں لائی ہوئی اے

‬: ایک شعر

دعوٰی ءِ حق شناسی ہو کیونکر نہ خام
جب تلک اصل اپنی نہ پائے بشر

قبلہ فرید احمد




: کبھی ان کا نام لینا کبھی ان کی بات کرنا 
مرا ذوق ان کی چاہت مرا شوق ان پہ مرنا 

وہ کسی کی جھیل آنکھیں وہ مری جنوں مزاجی 
کبھی ڈوبنا ابھر کر کبھی ڈوب کر ابھرنا 

ترے منچلوں کا جگ میں یہ عجب چلن رہا ہے 
نہ کسی کی بات سننا، نہ کسی سے بات کرنا 

شب غم نہ پوچھ کیسے ترے مبتلا پہ گزری 
کبھی آہ بھر کے گرنا کبھی گر کے آہ بھرنا 

وہ تری گلی کے تیور، وہ نظر نظر پہ پہرے 
وہ مرا کسی بہانے تجھے دیکھتے گزرنا 

کہاں میرے دل کی حسرت، کہاں میری نارسائی 
کہاں تیرے گیسوؤں کا، ترے دوش پر بکھرنا 

چلے لاکھ چال دنیا ہو زمانہ لاکھ دشمن 
جو تری پناہ میں ہو اسے کیا کسی سے ڈرنا 

وہ کریں گے نا خدائی تو لگے گی پار کشتی 
ہے نصیرؔ ورنہ مشکل، ترا پار یوں اترنا

*****پیر  نصیرؔ الدین نصیر*****
1.
all poetry all poetry Reviewed by Unknown on March 02, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.