POETRY URDU 2




 میرے قلب کو بھی نصیب ہوں،
تیری ذات (صلی الله علیہ وسلم) سے وہی نسبتیں،
وہ جو عظمتیں تھیں اویس کی،
وہ جو رابطے تھے بلال کے !!



 مٓیں! اور التجائے کرم آپ سے کروں

یہ بھیک اُس کو دیجیے جس کا خدا نہ ہو




 جن کی زلفوں کے آپ گھائل ہیں
اُن کے اپنے بھی کچھ مسائل ہیں



 ‏چلو کچھ منفرد لکھیں۔
‏محبت کو سزا لکھیں
‏اذیت کو جزا لکھیں
‏تجھے اب بے وفا لکھیں
‏عدم کو پارسا لکھیں۔




 ‏شریکِ جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
‏ہمیں خبر ہے لٹیروں کے ہر ٹھکانے کی




 ‏جمع تم ہو نہیں سکتے،
‏ہمیں منفی سے نفرت ہے
‏تمہیں تقسیم کرتا ہوں ،
‏تو حاصل کچھ نہیں آتا،
‏کوئی قائدہ کوئی کُلیہ،
‏نہ لاگُو تجھ پے ہو پائے،
‏ضرب تجھ کو اگر دوِ تو،
‏حسابوں میں خلل آئے،
‏اکائی کو دھائی پر،
‏میں نسبت دوں تو کیسے دوں
‏نہ الجبرا سے لگتے ہو،
‏نہ ہو ڈگری نکل آئے،





 منزل کی تمنّا ہے تو کر جہد مسلسل  
خیرات میں تو چاند ستارے نہیں ملتے



POETRY URDU 2 POETRY URDU 2 Reviewed by Unknown on March 03, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.